سیندور ، اسرنج ، سندر ، ناگجم

سیندور  :

 کیمیائی نام RED OXIDE OF LEAD

(عربی) اسرنج ۔ ( سندھی) سندر۔ ( بنگلہ ) سندور۔ (سنسکرت) ناگجم ۔ (انگریزی) RED OXIDE OF LEAD ۔





وزنی سفوف ہے جو قلعی اور سفیدہ سے تیار کیا جاتا ہے ۔

رنگ: سرخ زردی مائل ۔

ذائقه: بدمزه ۔

مزاج: سرد ۱۔ خشک ۳۔

افعال و استعمال: بیرونی طور پر مجفف قروح منبت لحم ، قاتل کرم اور حابس دم ہے۔ اس کو تنہا یا دیگر ادویہ کے ساتھ مرہم بنا کر استعمال کرتے ہیں ۔ ورم تحلیل کرتا ہے۔ پھوڑے پھنسیوں کو مفید ہے۔ زخموں کو مواد سے پاک کرتا ہے۔ بدبو زخم کو دفع کرتا ہے ۔ اگر زخم میں کیڑے پڑگئے ہوں تو ان کو ہلاک کرتا ہے ۔ خوردنی طور پر مستعمل نہیں۔

(سم قاتل)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.