کیتگی ، سون کیوڑہ

کیتگی   :

(ہندی) کیتگی  ۔ (مرہٹی ) سون کیوڑہ ۔

 

اس کا پیڑ پونڈے کی طرح ہوتا ہے ۔ اس کا پھول کیوڑے کے پھول سے زیادہ خوشبودار ہوتا ہے مگر اس کا پھول کیوڑے کے پھول سے چھوٹا ہوتا ہے ۔ درخت کے دوسرے اجزاء میں خوشبو نہیں ہوتی ۔آئین اکبری میں لکھا ہے کہ کیتگی کا درخت چھ سات سال کی عمر میں پھول لاتا ہے ۔ بھاؤ پرکاش میں لکھا ہے ۔ کہ کیتگی کیوڑے کی ایک قسم ہے ۔

رنگ: سفید زردی مائل ۔

مزاج :  گرم خشک بدرجہ دوم ۔ بعض معتدل جانتے ہیں ۔

مقدارخوراک: 3 گرام سے 7 گرام تک ۔

مصلح: صندل سفید ۔

 بدل: کیوڑہ ۔

افعال و استعمال: مفرح قلب ہے ۔  دل دماغ اور تمام اعضاء کوقوت دیتی ہے۔ اس کے پھولوں کا عرق کیوڑے کے عرق کی طرح کھینچا جاتا ہے اور وہی خواص و فوائد رکھتا ہے۔ خفقان دل کی گرمی اور حدت صفرا کو مفید ہے۔ اس کا پھول سونگھنے سے دل ودماغ کو قوت و تفریح حاصل ہوتی ہے ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.