غار :
لاطینی/ نباتاتی نام LAURUS NOBILLIS LINN
(انگریزی)
چیری لارل CHERRY LAUREL۔
ایک بڑے درخت
کا نام ہے جو ہزار سال تک رہتا ہے۔ اس کے پتے آس کے بتوں کی مانند ہوتے ہیں اور
ان کو کچلنے سے خاص قسم کی بو آتی ہے جو تلخ بادام کی بو کے مشابہ ہوتی ہے۔ اس کے
پھل کو حب الغار کہتے ہیں ۔
رنگ: دانہ سرخ
و بھورا ۔
ذائقه: تلخ و
خوشبودار ۔
مزاج : گرم
خشک درجه ۲ ۔
مقدار خوراک:
دو گرام ۔
مقام پیدائش:
ایشائے کوچک میں یہ درخت خودرو پائے جاتے ہیں لیکن برطانیہ میں اس کو باغوں میں
لگاتے ہیں۔
افعال و
استعمال: مقوی معدہ اور مسکن اعصاب ہے۔ اس
کے دانے یعنی تخم ورم اور ریاح کو تحلیل
کرتے ہیں ۔ پیشاب وحیض کو خوب لاتا ہے۔ کھانسی اور دمہ کے لیے مفید ہے اور اس کی
چھال کا جوشاندہ روزانہ پینا پتھری کوتوڑتا ہے۔ گردے کے درد کو دفع کرتا ہے۔