عود صلیب ، فادانیا ، مالوکھ

عود صليب  :

 لاطینی نباتاتی نام   PAEONIA OFFICINALIS

(فارسی) فادانیا۔ (کشمیری) مالوکھ ۔ (انگریزی) پائی اونی روٹ PAEONI ROOT۔





ایک نبات کی جڑ ہے۔ اس کو توڑنے پر جوف میں دولکیریں صلیب کے نشان کی مانند دکھائی دیتی ہیں۔

رنگ: باہر سرخ اندر اودا ۔

ذائقه: تلخ کسیلا ۔

مزاج: گرم و خشک درجہ دوم ۔

مقدار خوراک: ایک گرام سے تین گرام ۔

مقام پیدائش: ترکی۔

افعال و استعمال: ملطف ،  مفتح عروق ،  محلل ، مدر بول و حیض اورمسکن درد ہے ۔ اس کو زیادہ تر دماغی وعصی امراض مثلاََ صرع ،  اختناق الرحم ، درد رحم ، جنون ، وسواس اور کابوس میں استعمال کرتے ہیں ۔

 درد معده وگردہ ، لقوہ ، فالج اور یرقان میں بھی نافع ہے۔ قابض اور خشکی کرتا ہے ۔ یہ رحم کو سکیڑتا ہے اس لیے حیض کو جاری کرتا ہے ۔۔ اس میں قوت مسکنہ جدوار کی نسبت زیادہ ہوتی ہے لیکن عام طور پر اطبا مرگی اور اختناق الرحم میں جدوار اور عود صلیب دونوں ملا کر ہی دیا کرتے ہیں۔ جب اس کو استعمال کریں تو زیادہ گھسنا اور باریک پیسنا چاہیے۔ قوت اس کی سات برس تک رہتی ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.