وسمہ ، کتم ، کاری میندی ، انڈیگو لیوز

وسمہ  :

 

 لاطینی نباتاتی نام   INDIGOFERA ANGUSTIFOLIA

 

( فارسی ۔ عربی)  کتم ۔ (سندھی) کاری میندی (انگریزی) انڈیگولیوز INDIGO LEAVES ۔

 



اس درخت کو عربی میں عظلم کہتے ہیں ۔ نیل کے پتوں کو وسمہ کہتے ہیں ۔

 

رنگ: پتے سبز ۔ بیج سیاہ ۔

 

ذائقه: بدمزه ،  ہراندہ  ۔

 

مزاج : گرم خشک 2 ۔

 

مقدار خوراک: تین گرام ۔

 

افعال و استعمال : جالی ، قابض ، محلل ، پتوں کا سفوف شہد کے ہمراہ ملا کر ورم جگر اور مرگی کو نافع ہے۔ اس کی شاخوں کے جوشاندہ سے غرارے کرنا مرکبات سیماب سے منہ آنے کو نافع ہے ۔ وسمہ ایک حصہ مہندی 1/4 حصہ دونوں کو آملہ کے پانی میں گوندھ کر نصف گھنٹہ دھوپ میں رکھیں ۔ اس کے بعد یہ وسمہ بالوں پر باندھیں اور چند گھنٹے کے بعد دھو ڈالیں تو خضاب عمدہ بنتا ہے ۔ جڑ کو بھگو کر گوند ملا کر لکھنا سیاہی کا کام دیتا ہے ۔

(غیرسمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.