ورس :
لاطینی نباتاتی نام FLEMINGIA GRAHAMIANA
(عربی) اخوان الزعفران ۔ (فارسی) کرکما ۔
اس پودے کے
پھل سے پختہ ہونے پر زعفران کی مانند ریشے نکلتے ہیں ، ان کو پیس کر کپڑے رنگتے
ہیں ۔
رنگ: زرد
وسرخی مائل ۔
ذائقه: قدرے
تلخ ۔
مزاج : گرم خشک ۔
مقدار خوراک:
3 گرام ۔
مقام پیدائش:
علاقہ یمن ۔
افعال و
استعدال: اکثر زہروں کے لیے تریاق ہے۔ جسم کا مقوی اور مفرح ہے ۔ خفقان کو مفید ہے
۔ غلیظ ریاح کو محلل۔ جالی اور مقوی باہ ہے۔ گردہ ومثانہ کی پتھری توڑتا ہے ۔ ۔
لیپ چہرے کے داغوں کو مفید ہے (غیرسمی )