ہیرا کسیس ، زاج اخضر ، زاک سبز

ہیرا کسیس

 

(عربی ) زاج اخضر ۔ (فارسی) زاک سبز ۔(انگریزی)FERRISULPHAS

 



ہلکے سبز رنگ کی ڈلیاں ہوتی ہیں۔  یہ دوا عرصہ تک رکھنے سے آ کسائیڈ ہو کر بھر بھری سفیدی مائل ہوجاتی ہے ۔ پس اسے استعمال کرنے سے پیشتر سفید جما ہوا سفوف کھرچ ڈالنا چاہے ۔

 

رنگ: زرد وسبزی مائل ۔

 

ذائقہ : کسیلا ۔ بودار ۔۔

 

مزاج : گرم خشک درجہ سوم ۔

 

 مقدار خوراک : 75 ملی گرام سے 125 ملی گرام ۔

 

 افعال و استعمال: مجفف ، قابض ، حابس ، نزف الدم اور مقوی خون ہے ۔ قابض اور مجفف ہونے کی وجہ سے دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرنے کے لیے سنونات میں شامل کرتے ہیں۔ مقوی خون ہونے کی وجہ سے تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تلی بڑھ جانے اور قلت الدم میں مستعمل ہے ۔ جب احتباس طمث خون کی کمی کے سبب لاحق ہوتو دیگر ادویہ کے ہمراہ اسکی گولیاں بنا کر کھلاتے ہیں۔

( قریب سم ہے)

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.