No title

 اراروٹ :


 (بنگالی) تیکھر۔ (انگریزی) Arrow Root.



دو تین قسم کے نباتات نبات زر نباد، دراہلد وغیرہ کی جڑوں سے اراروٹ حاصل کیا جاتا ہے۔ بعض لوگ شکرقتد سے بھی اراروٹ بناتے ہیں۔


رنگ : سفید۔


ذا‏ئقہ : قدرے پھیکا۔


 مزاج : سردوخشک۔


مقدار خوراک : 12 گرام سے 24 گرام۔


 مقام پیدائش : مشرقی بنگال اورسی پی سے لے مدارس تک یہ جنگلوں میں بکثرت ہوتا ہے اس کی تجارت کا مرکز ٹرانکوور ہے۔


افعال و استعمال : مبّرد، ملطف، مغذی، ضعف معدہ، اسہال، مثانہ اور امعاء کے زخموں اور قرحہ سوزاک میں اس کی فیرنی بناکر کھاتے ہیں۔ شیر فردوس دودھ کو گاڑھا کرنے اور بالائی بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ بیماریوں کے لئے عمدہ غذا ہے اور آش جو کا قائم مقام ہے۔ ایک درمیانہ چمچہ اراروٹ تھوڑے سے دودھ میں خوب حل کرکے لئی سی بنالیں۔ پھر 250 ملی لیٹر دودھ میں تھوڑی سی کھانڈ کر جوش دیں۔ جب دردھ ابل رہاہوں تو اسے اراروٹ پر ڈال دیں اور کسی چمچہ سے ہلاتے۔ بعض اوقات دودھ کے بحا‏ئے پانی میں بھی تیار کیا جاتا ہے(غیر سمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.