ادرک ، زنجبیل رطب ، ادو ، آوا ، سنڈھ ، سونٹھ

  ادرک :

     لاطینی نباتاتی نام۔   Zingiber Officinale    



(عربی) زنجیل رطب، (گجراتی) ادو۔ (بنگالی) آوا۔ (سندھی) سنڈھ ۔ (انگریزی) Ginger.


 یہ ایک قسم کی جڑ ہے جو زمین میں ہوتی ہے۔ شقاقل کی مانند پتے لمبے اور باریک، پھول، پھل، پھل ندارد۔ تر کو ادرک اور خشک کو سونٹھ کہتے ہیں۔ اس میں 1 تا 3 فیصد ہلکا زرد فراری تیل پایا جاتا ہے۔



مقام پیدائش : ہندوستان، مدارس، ٹراورنکور، کوچین، مدناپور، سورت، تھانہ(بمبئی)، کماؤں(یوپی)، رنگ پور(مغربی پاکستان)۔ ادرک کی برآمد کے لحاظ سے ہندوستان چین سے دوسرے درجے پر ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے اس کے کاروکار میں جمیکا اور سیرالیون(افریقہ) کی تجارت بڑھ رہی ہے۔


 رنگ : سفید اور بھورا۔ بو تیز ہوتی ہے۔


 مزاج : تازہ گرم درجہ سوم میں اور خشک درجہ اول میں۔ سوکھا ہوا دوسرے درجے میں گرم اور خشک ہوتا ہے۔


 ذا‏ئقہ : تیز چریر اور تلخ۔


 مقدار استعمال : 1 گرام سے 2 گرام۔


 مصلح : روغن بادام و شہد۔


افعال و استعمال : ہاضم، کاسرریاح اور مقوی باہ ہے۔ اس کو اکثر امراض معدہ میں استعمال کرتے ہیں۔ قوت حافظہ بڑھاتی ہے۔ بلغمی مزاجوں کے لۓ نہایت مفید ہے۔ مرض سنگرہنی میں سونٹھ کو گھی میں بریاں کرکے(سرخ ہوجائے لیکن جل نہ جائے) چھاچھ کے ہمراہ دن میں 3،2 مرتبہ کھلانا فائدہ کرتا ہے۔ جوارش زنجیل اور معجون زنجیل اس کے مشہور مرکبات ہیں۔ اس کا مربا بھی بنایا جاتا ہے نیز اس کو مقوی باہ معجونات میں شامل کرتے ہیں۔ خارجی طور پر سردی کے دردوں، فالج وغیرہ میں اس کو دیگرادویہ کے ہمراہ کسی تیل میں جلاکر مالش کرتے ہیں۔ زنجیل بریاں 12 گرام۔ نمک طعام 3 گرام ملاکر دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی ترشی رفع ہوجاتی ہے(غیر سمی)۔


کیمیا‏ئی تجزیہ : کیمیا‏ئی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ ادرک میں خوشبودار تیل، جنجرین نام کا جوہر اور کئی قسم کی رال وغیرہ پا‏ئی جاتی ہیں۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.