ارلو ، تلوار پھلی ، سونا پاٹھا ، ٹینٹو ، مولن ، شونٹرا ، شیوناگ ، اردکسی لم

 اَرلُو :

 لاطینی / نباتاتی نام   Oroxylum Indicum

    

(اردو) تلوار پھلی۔ (ہندی) سوناپاٹھا۔ (مرہٹی) ٹینٹو۔ (پنجابی) مولن۔ (بنگالی) شونٹرا۔ (سنسکرت) شیوناگ۔ (لاطینی) اردکسی لم انڈیکم۔(O. Indicum).



یہ درخت تیس چالیس فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اس کے پتے چھتری کی طرح درخت کے سر پر ہوتے ہیں تنے کا نچلا حصہ ننگا رہتا ہے۔ اس کی پھلی تلوار کی مانند 2-3 فٹ لمبی اور چپٹی ہوتی ہے۔ جس میں بیجوں کے اوپر روئی سی لپٹی ہوتی ہے۔ جون کے مہینے میں اس کے پھول نکلتے ہیں۔ ماہ دسمبر سے ماہ مارچ تک درخت کے تمام پتے گرجاتے ہیں اور درخت بالکل ننگا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے بعد جون تک تمام درخت سرسبز ہوجاتا ہے اس کی چھال اور پھل چمڑہ رنگنے کے کام آتے ہے۔


رنگ : چھال خفیف زرد۔


 ذائقہ : چھال قدرے تلخ وتیز۔


 مزاج : سردوخشک۔


مقدار خوراک : چھال کا سفوف 1 گرام سے 2 گرام تک بصورت جوشاندہ 3 گرام سے 6 گرام تک۔

   


 مقام پیدائش : ہند، برما، لنکا، کوچین، چا‏ئنہ کے اکثر مقامات میں سطح سمندر سے تین ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔


مقدار خوراک : سفوفاَ 1 گرام تک۔


افعال و استعمال : وئید کی کتابوں میں اس کی بہت تعریف کی گئی ہے اور دشمول کی مشہور دواوؤں میں سے ایک ہے۔ جڑ کی چھال کا جوشاندہ پچیش اور اسہال میں مفید ہے۔ اس کے گاڑھے میں نہلانے سے ریح کے درد دور ہوجاتے ہیں اور اس کو بطور سفوف دن میں تین بار کھلانے پسینہ آکرآم دات(گھٹیا) سے شفا حاصل ہوتی ہے۔ اس کی تاثیر سلی سلیٹ کی مانند ہے۔ زخموں اور ہڈی ٹوٹ جانے پر اس کی چھال کا لیپ لگایا جاتا ہے۔ اور اسے دیہاتی لوگ جانوروں کی پیٹھ کے زخموں پر بھی لگاتے ہیں۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.