اشوکا
SARACA INDICA LIN لاطینی/ نباتاتی نام
(مرہٹی) اشوک ۔ (بنگالی) اسپال ۔ ( گجراتی) آشوپالو ۔
(انگریزی) ASHOKA TREE
۔ایک ہندی درخت ہے جس کے پتے آم کے پتوں کی مانندلیکن اس سے لمبے ہوتے ہیں۔
پھل فالسہ کی مانند ہوتا ہے۔اس کی چال میں ٹے نین کاٹے چول پایا جا تا ہے۔
رنگ: پختہ پھل سیاہ ۔
ذائقه: تلخ
مقدار خوراك : سيال رب 30 تا 60 بوند
مقام پیدائش: بنگلہ دیش
افعال و استعمال: قابض اور حابس الدم ہے۔ امراض رحم خصوصاََ کثرت حیض میں بکثرت مستعمل ہے۔۔
اس کی چھال 120 گرام دودھ 120 ملی لیٹر اور پانی آ دھا لیٹر میں ملا کر پکائیں، جب پانی اڑ جاۓ تو آگ سے نیچے اتار لیں ۔ اس کو تین خوراکوں میں تقسیم کر کے دن میں تین مرتبہ پلائیں ، ہر روز تازہ جوشاندہ تیار کر یں۔
اس کے پھول کا شیرہ بواسیری پیچش میں نافع ہے۔
اشوکا کی چھال سے لیکوڈ ایکسٹریکٹ تیار کیا جا تا ہے جومستورات کی کمزوری اور کثرت
حیض میں بہ مقدار نصف سے ایک چمچہ خرد استعال کیا جا تا ہے۔