انجبار ، انگبار ، VIVAPAROUS BISTORT--POLYGONUM BISTORTA LINN

 انجبار 


 لاطینی/ نباتاتی نام POLYGONUM BISTORTA LINN


 (فارسی ) انگبا ر۔ (انگریزی) VIVAPAROUS BISTORT ۔


 ملک شام میں ایک درخت ہے قد آدم کے برابر ۔اس کی جڑ مستعمل ہے۔


 رنگ: سرخی مائل 


ذائقه: پیکھا


مزاج: سرد و خشک درجہ دوم 


مقدار خوراك: شیرہ کی صورت میں 3 گرام۔ خیساندہ کے لئے 7 گرام


 مصلح:  زنجبیل وشهد



 افعال واستعمال: مقوی معدہ و امعا، حابس الدم،خون ہراعضاء سے بندکرتی ہے۔ بالخصوص سینہ اور پھیپھڑوں کے لئے مفید ہے ۔نزف الدم ، بول الدم اور اسہال دموی کی اچھی دوا ہے ۔ شربت انجباراس کا مشہور مرکب ہے ۔ بطور دوا اس کی جڑ زیادہ مستعمل ہے


(غیرسمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.