آل، بقم، بکُم، دکھشنی، بُکُم کاشٹھ، پتنگ لکڑ

 آل :

 (عربی ) بقم ۔ (فارسی ) بکُم ۔ (ہندی) دکھشنی ۔ (بنگالی) بُکُم کاشٹھ ۔ پتنگ لکڑ بھی کہتے ہیں ۔ (انگریزی) Sapper Wood۔


 

 یہ درخت بُکُم ہندی کی لکڑی کا اندرونی حصّہ ہے اس میں گیلک ایسڈ ٹینک ایسڈ اور ایک رنگ دار مادہ ساپن ریڈ پائے جاتے

رنگ : سرخ رنگ کی لکڑی۔


 ذائقہ : قدرے  تلخ۔

     

مزاج : گرم درجہ سوم خشک درجہ چہارم۔

           

مقام پیدائش : بیگو (برما)  مدراس ۔ دکن وغیرہ۔

          

 یہ سرخ صندل کی لکڑی کے مشابہ ہوتے ہیں لیکن زیادہ سخت اور زمخت ہوتی ہے۔

         

 مقدار خوراک : دو گرام تا تین گرام۔

           

  افعال و استعمال : باریک پیس کر زخموں پر چھڑکتے ہیں ۔ جریان خون کو روکنے اور زخم مندمل کرنے میں مفید ہے ۔ بچوں کو اسہال و پیچس میں کھلاتے ہیں ۔ اس کی جو شاندے سے  منہ دھونا چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے اور اس سے سیلان الرحم میں پچکاری کرتے ہیں زیادہ مقدار میں دینے سے خشکی  پیدا کر کے مہلک ثابت ہوتا ہے بدر 18 گرام زہر قاتل ہے ۔ نیز کپڑے رنگنے اور سرخ روشنی بنانے میں کام آتی ہے

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.