اگر:
لاطینی/ نباتاتی نام AQUILARIA AGALLOCHA ROXB
(عربی) عودغرقی ۔ (فارسی ) عود ہندی ۔ (سندھی) اگر کاٹھی ۔ (سنسکرت) اگرو ۔ (انگریزی) ایگل ووڈ EAGLE WOOD۔
یہ درخت ۲۰ فٹ سے۱۰۰ فٹ تک بلند ہوتا ہے ۔اس کی لکڑی جلنے سے خوشبود یتی ہے۔ بہتر وہ ہے جس میں کئی گڑھے ہوں پانی میں ڈوب جاۓ ۔اسے عودغرقی کہتے ہیں ۔ سیاہ رنگ کی لکڑی بہ نسبت ہلکے رنگ والی لکڑی کے زیادہ قیمتی ہوتی ہے۔
رنگ: سیاہ اور بھورا دوقسم کا
ذائقه: تلخ تیز اور خوشبودار
مزاج: گرم درجه خشک درجه 2
مقدار خوراك: 3 گرام سے 4 گرام تک
مقام پیدائش:سلہٹ۔ ٹرا۔ بھوٹان ۔آسام اور بر مامیں خلیج مرتبان کے پہاڑ پر پیدا ہوتا ہے۔سلہٹ (بنگلہ دیش کا عود بہترین خیال کیا جا تا ہے۔
مصلح : کا فورو گلاب۔ بدل: دارچینی
افعال و استعمال: مقوی اعضاۓ رئیسہ، مقوی معدہ ،ملطف ، مطیب دہن ، معدہ اور اعضائے رئیسہ کی تقویت کیلئے بکثرت استعمال کی جاتی ہے ،جگر ، معدہ ، حواس ،قواۓ دماغی اور آنتوں کو تقویت دیتی ہے۔ کھانا ہضم کرتی ہے۔ ریاح تحلیل کرتی ہے۔ ضعف مثانہ کودور کرتی ہے ۔ جنین کی محافظ ہے ۔ منہ کی بد بوکودور کرتی ہے۔اس کامنجن دانتوں اور مسوڑوں کو فائدہ بخشتا ہے۔ اس کی دھونی خوشبو دیتی ہے۔اکثر مقدس مجلسوں اور معابد میں دھونی دی جاتی ہے۔ اس کی دھونی لینے سے کپڑوں میں جوئیں نہیں پڑتیں۔ جوارش عود اس کا مشہورو معروف مرکب ہے۔
کیمیائی تجزیہ : سے اگر میں حسب ذیل اجزا ہیں۔اسنشئل آئل وفکسڈ آئیل جوالکحل میں حل پذیر ہے لیکن ایتھر میں حل نہیں ہوتا۔