بتھو ، باتھو ، قطف ، سرمق ، نبہو بوٹو ، نیبہو ساگ ، باتھو ساگ

 بتھو (باتھو) :

لاطینی/ نباتاتی نام   CHENOPODIUM ALBUM LINN

(عربی) قطف ۔ (فارسی) سرمق۔ ( سندھی) نبہو بوٹو۔ نیبہو ساگ۔ (بنگلہ) باتھو ساگ (انگریزی) وائٹ گوزفٹ WHITE GOOSE FOOT


 

مشہور عام ساگ ہے جوفصل ربیع میں گیہوں کے کھیتوں وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے۔

رنگ: سبز

 ذائقه: بدمزه - پھیکا

 مزاج: سردوتر درجہ ا۔

 بدل: پالک 

مصلح: گرم مصالحہ 

مقدار خوراك: بقدر ہضم

 افعال و استعمال: ملین شکم ،  ملین حلق وسینہ ، مدر ، مسکن حرارت ۔ ساگ پکا کر بطور غذا استعال کیا جا تا ہے ۔ گرم مزاج والوں کوخصوصاََ مفید ہے مسکن پیاس ہے۔ پتوں کا نچوڑا ہوا پانی مدر بول ہے اور ورم حلق کوتحلیل کرتا ہے ۔

 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.