باو بڑنگ ، برنج کابلی ، برنگ کابلی ، واوڑنگ ، واورنگ ، برنگا

 باؤ بڑنگ 

 لاطینی/ نباتاتی نام   EMBELIA RIBES BURM

 (عربی) برنج کابلی ۔ ( فارسی) برنگ کابلی ۔ (ہندی) واوڑنگ ۔ (سندھی) واورنگ .( بنگالی) بر نگا ۔ (انگریزی) ایم بیلیا روبسٹا E. ROBETA



 یہ ایک سدا بہار بیل کا پختہ پھل ہوتا ہے جسکے پھول فروری مارچ میں آتے ہیں اور برسات کے آخر میں پھل پک جاتے ہیں۔ اس کا جزوموثر ایمبیلک ایسڈ EMBELIC ACID ہے۔ سیاہ چھوٹے چھوٹے چکنے دانے ہوتے ہیں۔ پھول ننھے ننھے اور گچھے دار۔ پتے لمبے اور نوک دار ۔

 رنگ: ظاہری خاکستری ۔ اندر سے سفید 

ذائقه: قدرے کسیلا خوشبودار 

مزاج : گرم و خشک درجہ دوم

 مقدار خوراك: 2 گرام سے 6 گرام

 مقام پیدائش: کشمیر، جون سر، یو پی ، نیپال، برما اور بنگال کا پہاڑی علاقہ ۔

مصلح: کتیرا،مصطگی

 افعال و استعمال: قاتل کرم شکم اور مسہل اخلاط غلیظ ہے۔ سودا، بلغم اور غلیظ اخلاط کو بذ ریعہ اسہال نکالتی ہے، پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرتی ہے ۔ اس کا باریک سفوف بمقدار 6 گرام تازہ دہی 60 گرام میں ملا کر کھلا نا کدودانوں کو ہلاک کرتا ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.