ابرک ، طلق ، ستارہ زمین ، بھوڈل ، ابھر ، ابرکھ

 ابرک

 طلق، ستار‍‌ۃ زمین ، بھوڈل ، ابھر، ابرکھ ۔

   


   

یہ ایک معدنی چیز ہیں۔ پتھر کی قسم ہے جوکہ پرت بہ پرت ہوتی ہے اور گندھک، پارہ اور اجزاۓ ار‍‍‌ضی کی آمیزش سے قدرتی بنتی ہے۔ ادویات کے لۓ ابرک سیاہ جس کو بجرابرک کہتے ہیں بہتر سمجھا جاتا ہے اس کی شناخت یہ ہے کہ رنگت میں شوخ ہو۔ آگ پر رکھنے پر اس کی تہیں نہ کھلیں، اس میں سے تڑ تڑ کی آواز نہ آۓ اور اپنی سختی قائم رکھے۔


رنگ : شفاف سفید اور چمک دار سیاہی مائل۔

  

ذائقہ: پھیکا مزاج، دوسرے درجے میں سرد ہیں اور پہلے درجے میں خشک ہے۔


مقدار خوراک : 125 ملی گرام۔

  

افعال و استعمال : اس کا طلا سینے کے زخم اور پستان کے درم کو مفید ہے۔ ابرک کو باریک پیس کراور سفیدی بیضۃ مرغ مین ملاکر مقام سوختہ پرطلا کرتے ہیں۔ اگر پھـٹکڑی، گیرو، خطمی کے لعاب اور انڈے کی سفیدی میں ملاکر کسی عضو پر طلا کیا جاۓ تو عضو آگ میں نہیں جلتا۔ اس کا پینا خطرناک ہے


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.