آبکامہ کانجی ولایتی
دیگر نام : (عربی) مری۔(سندھی)کانچی (سندھی) کانجی۔
یہ ایک مصنوعی ترش سیال ہے جو آرد جو کو پودینہ کے ہمراہ خمیر کر کے بناتے ہیں۔ اس کی ترکیب یہ ہے کہ جو کے آٹے میں جنگلی پودینہ ملاکر روٹی پکاکر نمک وغیرہ کے ساتھ پانی میں گوند کر بیس دن دھوپ میں رکھ کر اس میں اور پانی ڈالیں اور بعد سڑ جانے کے صاف کر کے شیشہ میں رکھیں۔
ذائقہ : ترش۔
رنگ : بھورا ، تیز بو۔
مقدار خوراک : 3 گرام سے 9 گرام
مزاج : گرم خشک
افعال و استعمال : اخلط غلیظ کو جلا دیتا ہے ۔ بلغم کا تنقیہ کرتا ہے۔ رطوبتوں کو خشک کرتا ہے ، اگر چیچک نکلنے کے وقت آنکھ میں ٹپکایا جائے تو آنکھیں چیچک سے محفوظ رہتی ہے ۔ معدہ اور جگر کو گرم رکھتا ہے ۔ ہاظم طعام ہے ۔ بد ہضمی، قولنج اور ہیضہ کو مفید ہے۔ فربہی کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کراتے ہیں