بچھو ، عقرب ، کژدم ، وچھوں

 بِچّھو 

(عربی) عقرب ۔ (فارسی ) کژدم ۔ (سندھی) و چھوں ۔ (انگریزی) سکارپین SCORPION


 

مشہور زہریلا کیڑا ہے۔ جس کے ڈنگ سے شدید درد عارض ہوتا ہے ۔ سیاہ اور زرد دوقسم کا ہوتا ہے۔ زرد بچھو ہر جگہ مکانوں میں اینٹ پتھروں کے نیچے اندھیرے کنووں اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں ملتا ہے۔ اس کا زہر کمزور ہوتا ہے۔ زرد بچھو کسی دوا کے کام نہیں آتا۔ سیاہ بچھو پہاڑی چٹانوں کی دراڑوں میں رہتا ہے۔اس کا جسم خلیوں سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے اور یہ عموماً ساڑھے تین انچ لمبا ہوتا ہے۔ یہ کیڑ تمام سال بے حس اور بھوکا پڑارہتا ہے ۔ صرف برسات میں باہرنکلتا ہے۔ عمر اس کی چار سال تک ہے ۔

رنگ: مختلف، سیاه ، بھورا، سبزی مائل سیاه

 مزاج: سرد و خشک درجہ سوم

 مقدار خوراك: راکھ 125 ملی گرام سے 250 ملی گرام تک

 افعال و استعمال: اس کا روغن تیار کر کے استرخا، فالج ، لقوہ پر مالش کرتے ہیں اور اس کی را کھ ادویہ  مناسبہ کے ہمراہ گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔ معجون عقرب اس کا مشہور مرکب ہے ۔ روغن عقرب بھی پتھری کو توڑنے کی قوی دوا ہے خواہ پتھری گردہ - میں ہو یا مثانہ میں ۔ اگر کسی کو بچھوکاٹ لے تو فوراََ بسکھپرہ بوٹی کی جڑیا پتوں کا لیپ کریں یا عقرب گزیدہ کومولی اور نوشادر کھلائیں اور جاۓ نیش پر بھی مولی اورنوشادرملاکر باندھیں ( قریب بسم)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.