بچھناک ، بیش ، خانق الزئب ، بیشناک ، مٹھا تیلیا ، میٹھا زہر ، سینکھیا ، تیلیا مکھ ، وچھناک ، موہری ، دش

 بچناک

 لاطینی/ نباتاتی نام   ACONITUM CHASMANTHUM

(عربی) بیش ۔ خانق الذیب ۔ ( فارسی) بیشناک ۔ (پنجابی) مٹھا تیلیا ۔ مٹھاز ہر۔ (ہندی) سینکھیا ۔ (سندھی) بچناک۔ (بنگالی) تیلیا مکھ ۔ ( گجراتی) و چھناک ۔ ( کاغانی) موہری ۔ (سنسکرت) دِش (انگریزی) ایکونائٹ ACONITE ۔



ایک پہاڑی جڑ ہے۔ شکل میں جداور کی مانند گاؤ دم یعنی اوپرموٹی اور نیچے پتلی ہوتی ہے۔ تقریبا ۲۔۳ انچ لمبی ، باہر سے شکن دار۔ اس میں کسی قسم کی بونہیں آتی ۔اس کی ایک قسم کا نام کشمیر کے علاقہ میں موہری ہے۔ اس کا پودا تقر یباََ ایک بالشت لمبا ہوتا ہے۔ پتے کاسنی کے پتوں جیسے پھول ارغوانی رنگ  کے گچھوں کی شکل میں اورتخم سوۓ کے تخموں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔  اس کوٹکڑے ٹکڑے کر کے گائے کے پیشاب میں تین روز رکھا جاتا ہے ۔ جس سے سیاہ رنگ ہو جاتا ہے اس کا جزو موثر بیشین ہے جوایک کلو میں تقریبا اڑھائی تین گرام پایا جا تا ہے ۔۔

رنگ: باہر سے بھورا سیاہ ۔ اندر سے سفید زردی مائل 

ذائقه: تلخ 

 مزاج: گرم و خشک درجه چهارم 

مقدار خوراک: ایک چاول سے دو چاول تک

مقام پیدائش: اپر ہزارہ اور علاقہ متصل کشمیر، ملاکنڈ ، خیبراور کرم ایجنسی  ( بنگلہ دیش) کماؤں۔ گڑھوال ( یو پی ) نیپال اور بھوٹان کے اونچے پہاڑوں پراس کی پیدائش ہوتی ہے ۔

افعال و استعمال: دافع بخار،مسکن درد، مقامی مخدر، مہیج جلد ، نافع امراض سوداویہ وبلغمیہ ، بیش کو دافع بخار ہونے کی وجہ سے ایسے بخاروں میں استعمال کرتے ہیں جوکسی عضو کے ورم والتہاب کی وجہ سے ہوں ۔ مقامی مخدر ہونے کے باعث بیرونی طور پر عصبی دردوں میں مستعمل ہے۔ امراض سوداویہ و بلغمیہ مثلاََ جذام برص،ضیق النفس اور قروح خبیثہ میں بھی مفید ہے۔ مہیج جلد ہونے کی وجہ سے دوران خون تیز کرتا ہے اس لیے اکثر طلاؤں میں داخل کیا جا تا ہے۔

اس کے استعمال میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس کو مد بر کرنے کے بعد اندرونی استعمال میں لانا چاہیئے ۔ چنانچہ ایک ہانڈی میں دوکلو دودھ ڈال کر بیش ایک تولہ  پوٹلی میں بندھا ہوا اس کے درمیان لٹکا کر نرم آگ پر پکاتے ہیں یہاں تک کہ کھو یا بن جاۓ ۔اس کے بعد بیش کو گرم پانی سے دھو کر کام میں لاتے ہیں ۔ افریقہ کے وحشی لوگ اپنے تیروں کو اسی زہر میں بجھاتے ہیں۔

(سم قاتل)

 کیمیائی تجزیه: ایکونائیٹن (ACONITINE

 انڈاکونائٹین (INDACONITINE) 

سوڈوایکونائیٹین -PSEUDACONITINE


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.