بادآورد ، شوکتہ البیضتہ ، ڈاماہو

بادآورد :  
لاطینی/ نباتاتی نام VOLUTARELLA DIVARICATA
 (عربی) شوکتہ البیضہ ۔(سندھی) ڈاما ہو۔ (انگریزی)OLIGOCHAETA ۔
ایک خار دار چھوٹا سا پودا ہے ۔ جھاڑی کی شکل کا ہوتا ہے۔ شاخیں سفیدی مائل مجوف اور چوپھل ہوتی ہیں ۔ پھول نیلے ، پنجاب میں دریاؤں کے کنارے عام ہوتا ہے بعض نے اس کو جوانسہ اور بعض نے دھماسہ کہا ہے حالانکہ یہ 
دونوں الگ الگ پودے ہیں ۔  
رنگ: تخم سفید پودا سبز ۔
ذائقہ: تلخ اور بدمزه


 مزاج: گرم وخشک درجہ اول
مقدار خوراك: 5 گرام سے 7 گرام
مصلح: افسنتين
 افعال و استعمال: حابس خون، دافع بخار، مفتح سدد اورمحلل ورم ہے ۔ اس کا جوشاندہ سینہ سے خون آنے کو نافع ہے ۔ درد معدہ کومفید ہے۔ درد دنداں میں اس کے جوشاندہ سے کلیاں کراتے ہیں ۔ بلغمی اور سوداوی پرانے تپوں کے لیے نافع ہیں ۔ دردجگر ، سدہ جگر اور اسہال کہنہ میں بھی استعمال کرتے ہیں (غیرسمی)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.