باجرہ ، جاورس ، گادرس ، باجرو ، باجھری ، ساجک

باجره :  
لاطینی/ نباتاتی نام PENNISETUM TYPHOIDELUM
 (عربی) جاورس ۔ ( فارسی) گادرس ۔ ( گجراتی) با جرو۔ ( سندھی) با جھری۔ ( سنسکرت) ساجک ۔ (انگریزی) SPIKED MILLET ۔


مشہور عام اناج ہے ۔ اس کی روٹی پکا کر کھاتے 
 ہیں۔  
رنگ: بھورا ذائقہ پھیکا
مزاج: گرم وخشک درجہ ۲۔ بعض کے نزدیک سرد و خشک درجہ دوم
 مقدار خوراك: بقدر ہضم
افعال و استعمال: قابض دیر ہضم ہے اور رطوبت زائد کوخشک کرتا ہے۔ مارواڑا میں موتی جھرا کے مریض کو باجرہ کی روٹی کھلائی جاتی ہے اورلونگوں کا پانی پلاتے ہیں تا کہ قبض رہے اور دانے جلد نکل آئیں ۔ قابض ہے۔ خشکی پیدا کرتا ہے۔ سرکہ کے ہمراہ اس کا لیپ ورم سرد تحلیل کرتا ہے ۔
اس کی پٹی باندھ کر گرم کرکے ٹکوردینا نفخ معدہ اور درد شکم کو نافع ہے، اگر گھی کے ساتھ اس کی روٹی کھائی جاۓ تو غذائیت زیادہ ہو جاتی ہے ، قلیل الغدا ہے ۔ اگر دودھ میں پکا کر کھائیں تو اس ک اضررکم ہوجا تا ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.