برد ، پٹار ، پٹارو ، شلنگلی

 برد 

SKIMMIA LAUREOLA


 (ہندی) برد ۔ (کشمیری) پٹار۔(سندھی) پٹارو۔( پنجابی )  شلنگلی (انگریزی) سکیمیالاری اولا۔ SKIMIA LAUREOLA

 یہ سدابہار گھاس ۳ سے ۵ فٹ تک اونچی ہوتی ہے۔ اس کو مئی ، جون کے مہینے میں زردی مائل پھول سبز گچھوں میں لگتے ہیں ۔ اس کی بو میٹھی اور تیز ہوتی ہے، کہتے ہیں کہ ہرن کے نافہ میں خوشبو اس گھاس کے کھانے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔

رنگ: پھول زردی مائل سبز ۔ پھل سرخ۔ 

مقام پیدائش: گلمرگ اور پہلگام۔ کشمیر کا علاقہ

 افعال و استعمال: کشمیری لوگ اس گھاس کو خوشبو کی خاطر جلاتے ہیں۔ اس کے تازہ پتوں میں سے نصف فی صد کی مقدار میں تیل نکلتا ہے جو صابون سازی کے کام آتا ہے۔ خشک پتوں میں سے تیل نہیں نکل سکتا۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.