برف ، ثلج ، یخ

 برف :

 (عربی) ثلج ۔ (فارسی) یخ ۔ (انگریزی) آئس ICE۔


 

مشہور عام ہے ۔ دوقسم کی ہوتی ہے ایک قدرتی دوسری مصنوعی۔

 رنگ: سفید چمک دار

 ذائقه: پھیکا 

افعال و استعمال: مخدر ، مسکن حرارت وعطش اور مقامی قابض ہے ۔ کثرت استعمال معدہ کوکمزور کر دیتی ہے۔ گرمی کے بخارکو تسکین دیتی ہے۔ حلق کے اندر ا گر جونک لپٹ جاۓ تو اس کو نکال دیتی ہے ۔ پیشانی اور تالو پر رکھنے سے نکسیر کو بند کرتی ہے۔ چوٹ لگنے پرابتداء میں مقام ماؤف پر برف رکھنا مفید ہے ۔ اکثر اطباء تیز بخار میں سر پر برف کی پٹی رکھواتے ہیں ۔ برف پانی میں ڈال کر پینے سے یہ بہتر ہوتا ہے کہ پانی کا گلاس برف میں رکھ دیا جاۓ ۔ برف چوسنا متلی ، قے کو روکتا ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.