بورہ ارمنی ، پاپڑی نمک ، کھاری لون ، کھانج نمک ، چانیہو

 بورہ ارمنی

 (اردو) پاپڑی نمک ۔ (ہندی) کھاری لون ۔ (سنسکرت) کھانج نمک ۔ (سندھی) چانیہو ۔


 

چونکہ یہ نمک آرمینیا سے آ تا ہے ۔ اس لیے اس کو فارسی میں بورہ ارمنی کہتے ہیں ۔ ایک قسم کا نمک یا کھار ہے جو ہلکا جالی دار ہوتا ہے۔ یہ کلر والی زمین کی شورمٹی کو پانی میں گھول نتھار  اور خشک کرکے بنایا جا تا ہے ۔ اس کی شکل سانبھر و سمندرنمک سے ملتی جلتی ہے اورارزاں ہونے کے سبب زیادہ تر غربا ہی استعمال کرتے ہیں ۔

 رنگ: سفید 

ذائقه: کھاری

 مزاج گرم وخشک بدرجه سوم 

مقام پیدائش: یہ نمک ریاست ہاۓ گوالیار، دتیادت ، بیکا نیراور پٹیالہ اور شورہ سازی کے کارخانوں میں محکمہ آبکاری کی زیرنگرانی تیار ہوتا ہے ۔

افعال و استعمال: مخرج بلغم ، محلل ریاح ، قاطع اخلاط غلیظ اور جالی ہے۔غلیظ بلغم بذریعہ اسہال نکالتا ہے۔ مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے دمہ اور بلغمی کھانسی میں مفید ہے۔ جالی ہونے کے باعث ظاہری جلد کو سرخ کرتا ہے اس لیے چنبیلی کے تیل میں ملا کر قضیب کے چاروں طرف ملنے سے ایستادگی پیدا کر تا ہے ۔ 

اس کا سرمہ شہد کے ہمراہ لگانا مقوی بصر ہے ۔ بعض کے نزدیک سہا گہ اوربعض کے نزدیک نوشادر کا دوسرا نام بورہ ارمنی ہے لیکن یہ غلط ہے ۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.