السی ، بزرالکتان ، بزرک ، تخم کتان ، الشی ، تیسی ، بد گنڈھا ، آتشی

 السى:

لاطینی/ نباتاتی نام  LINUM USITATISSIMUM LINN      


(عربی) بزرالکتان ۔ (فارسی) بزرک ،  تخم کتان ۔ (گجراتی )  الشی۔ ( بنگالی ) تیسی ۔ (سنسکرت) بد گنڈ ھا ۔ (مرہٹی ) آتشی ۔ (انگریزی) لنسیڈ LINSEED ۔ 



ایک پودا ہے۔ بقدر ایک گز بلند ۔ ہند و پنجاب میں اکثر کاشت ہوتی ہے۔اس کے تخموں سے تیل نکالا جا تا ہے۔


رنگ:سرخ سیاہی مائل


 ذائقه: پھیکا                    مزاج: گرم و خشک درجہ اول 


مقدار خوراك: 5 گرام سے 12 گرام 


مقام پیدائش: خصوصا بنگال بہاراور یو پی (ہندوستان) مصر، روس، برطانیہ، پاکستان میں پیدا ہوتی ہے۔

مصلح: کشینروسکنجین 


 افعال و استعمال: محلل، جالی اورمسکن اوجاع ہے۔ طبیعت کو نرم کرتی ہے۔ مخرج بلغم اور ملطف ہونے کی وجہ سے اس کا لعوق بلغمی  کھانسی کومفید ہے اور سینہ کوبلغم سے پاک کرتا ہے۔اس کی چھال کو جلا کر زخم پر چھڑ کنے سے زخم جلدی بھر آ تا ہے اور خون کو بند کرتا ہے۔ پھول مفرح اور مقوی ہیں ۔اس کا کپڑا پہنا پسینے کوخشک کرتا ہے۔حرارت کو دور رکھتا ہے ۔ خفیف مدراورمسکن اوجاع ہونے کی وجہ سے اسی کی چاۓ ، کھانسی ، دمہ اور مثانہ، امعاء اور رحم کے ورم اور سوزاک میں استعمال کرائی جاتی ہے۔ محلل ملین اورمنضج اورمسکن ہونے کی وجہ سے جملہ اقسام کے اورام اور پھوڑے پھنسیوں پر اس کا ضماد کیا جا تا ہے یا پلٹس بنا کر باندھی جاتی ہے۔ جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یا تو ورم تحلیل ہو جا تا ہے یا جلد پک کر پھوٹ جاتا ہے ۔۔ روغن السی اور چونے کا پانی ہم وزن ملاکر جلے ہوۓ مقام پر لگاتے ہیں۔

اس کامشہور مرکب لعوق کتان ہے۔


(غیرسمی) 

کیمیائی تجزیہ: سے اسی میں درج ذیل کلوروجینک ایسڈ ، امائنوایسڈ ،  فیٹی ایسڈ پاۓ جاتے ہیں۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.