آلو
لاطینی / نباتاتی نام SOLANUM TUBEROSUM LINN
آلو۔ (سندھی) پٹاٹا۔ (گجراتی) آلو۔ (انگریزی) Potato۔
رنگ : سرخ اور بھورا دو قسم کا ہوتا ہے۔
ذائقہ: پھیکا۔
مزاج : سرد اور خشک پہلے درجہ میں ۔ ایک مشہور عام سبزی ترکاری ہے جس کے پتے اوپر اور پھل زمین میں ہوتا ہے۔
مقدار خوراک : 240 گرام۔
مصلح : گرم مصالحہ۔
افعال و استعمال : قابض۔ نفاخ اور دیر ہضم ہیں۔ عضو سوختہ پر لگانے سے پورا تسکین ہو جاتی ہے اور آبلہ نہیں پڑتا ۔ جلد کا زخم خشک کر دیتا ہے۔ اس کو اکثر بطور غذا کھایا جاتا ہے۔ غیر سمی ہے لیکن پھوٹ نکلے تو زہریلی تاثیر کر سکتا ہے۔
کیمیائی تجزیہ : آلو کو بہترین غذا میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں فولاد, پوٹاشیم ,کیلشیم اور فاسفورس کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے. اس کے علاوہ میگنیشیم, سوڈیم ,گندھک ,کلورین ,آئیوڈین اور تانبا وغیر کی تھوڑی مقدار, حیاتین اے , بی, سی, کی کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔آلو میں اجزأ لحمیہ کم اور نشاستہ زیادہ ہے ۔ چھلے ہوئے آلو کی بنسبت بے چھلے آلو میں میں سے پکاتے ہو تو وٹامنز کم ضائع ہوتے ہیں۔