انزروت ، لائی ، انجدک ، کدرو ، غزروت ، کحل فارسی ، گون ،

 انزروت ۔ (لائی) :

 لاطینی/ نبا تاتی نام  ASTRAGALUS STROBILIFERUS 


 (فارسی) انجدک - کدرو ۔  ( عربی ) غزروت ۔ کحل فاری ۔ (سندھی) گون ۔  (ہندی) لائی ۔ (انگریزی) SARCOCOL ۔



 ایک درخت خار دار کا گوند ہے جس کو عربی میں سائلہ کہتے ہیں ۔ 


 رنگ: سرخی مائل زردی


 ذائقه: تلخ قدرے شیریں 


مزاج: گرم خشک درجہ ۲ 


مقدار خوراك : نصف گرام سے ایک گرام تک


 افعال و استعمال: مسہل بلغم، کاسرریاح ، مغری ، مجفف قروح اور محلل اورام ہے۔ انزروت کو زخموں کے خشک کرنے کے لئے مرہموں میں شامل کرتے ہیں ۔ انکی خراب رطوبتوں کوخشک کر کے جلد اچھا کر دیتا ہے۔ شہد میں بتی بھگوکرانزروت چھڑک کر کان کے زخم رکھتے ہیں۔ امراض چشم میں مستعمل ہے ۔ وجع المفاصل ، عرق النساء وغیرہ میں بلغم کو بذریعہ اسہال خارج کرنے کے لئے استعال کرتے ہیں ۔حمل ساقط کرتا ہے۔ پیاز میں داخل کر کے پکانے کے بعد پیاز کا پانی نچوڑ کر درد گوش کو تسکین دینے کے لئے


قطور (ٹپکاۓ کرتے ہیں )


 ( قریب بسم ۔ ۵   درم کے قریب قاتل)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.