بارتنگ کے بیج
لاطینی/ نباتاتی نام PLANTAGO MAJOR
(عربی) بزرلسان الحمل ۔ (فارسی ) تخم بارتنگ ۔ (انگریزی) P. MAJOR
بارتنگ سبز کے بج ہیں ۔ چھوٹے چھوٹے اور گول سیاہ رنگ بنفشی مائل ہوتے ہیں۔
رنگ: سیاہی مائل سبز
ذائقه: تلخ
مزاج : سردوخشک درجه۲۔
افعال و استعمال: قابض، حابس خون اورمسکن ہے، خونی قے، کثرت حیض ، دق وسل وغیرہ میں سیلان خون کو روکنے کے لیے تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ استعمال کئے جاتے ہیں ۔اسہال اور مروڑ کو دفع کرتے ہیں۔(غیرسمی)