بارتنگ ہری ، لسان الحمل ، بارتنگ سبز ، کنٹرو

 بارتنگ ہری 

 لاطینی/نباتاتی نام PLANTAGO MAJOR

 (عربی) لسان الحمل ۔ ( فارسی ) بارتنگ سبز۔ (سندھی) کنٹرو۔ (انگریزی) CART-TRACK PLANT ۔ 




ایک بوٹی ہے جس کے پتے بکری کی زبان کے مشابہ ہوتے ہیں۔ 

رنگ: سبز

 ذائقه: تلخ

مزاج: سرد و خشک درجه  ۲ 

مقدار خوراك: آب بارتنگ مروق 60 ملی لیٹر سے 84 ملی لیٹرتک ۔ جڑ ساڑھے چار گرام ،  تخم 7 گرام 

مصلح: شهد

 افعال و استعمال: قابض ، حابس خون ، مسکن درد ۔ اس کے پتھوں کا نچوڑا ہوا پانی نکسیر، بواسیر، نفث الدم اور بول الدم میں مفید ہے اور دیگراعضاۓ باطنی سے خون بہنے کوروکتا ہے۔ 

مذکورہ بالا افعال کے لیے اس کے پتھوں کاپانی پھاڑ کر استعمال کیا جا تا ہے۔ اگر دست شدت سے آتے ہوں تو بارتنگ سبز مروق 60 ملی لیٹر رب بہی 24 گرام ملاکر پلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

اسکے جوشاندہ یا عصارہ سے کلی کرنا حلق دانتوں اور مسوڑوں کے درد کورفع کرتا ہے ۔ گرم ورموں کا مسکن ہے۔ پیشا ب کی سوزش کو دفع کرتا ہے۔

(غیرسمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.