بادیان خطائی ، وڈف ، اناس پھل ، اناش ہپو ، انا سپودہ

 بادیان خطائی:

 لاطینی نباتاتی نام ANISI FRUCTUS

 (فارسی)(عربی) بادیان خطائی ۔ (سندھی) وڈف ۔(ہندی) اناس پھل ۔ ( تامل) اناش ہپو۔ (تیلیگو) اناسپودہ ۔ (انگریزی) سٹاراینی سی STAR ANISI-



 

ایک خوشبودار چھوٹا سا پھل ہے  ۔ بادیان کی مانند اس کا جزو موثرہ ایک فراری روغن ہے جوعمل کشید کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے ۔

رنگ: سرخ سیاہی مائل 

ذائقه: تیز مگر کچھ شیریں 

مزاج : گرم و خشک درجہ ۲ 

 بدل: جاوتری۔ 

مقدار خوراك: 3 گرام سے 5 گرام تک

 مقام پیدائش: نیپال، چین

 افعال و استعمال: کاسرریاح ہے۔ معدہ اور قوت ہاضمہ کو طاقت بخشتی ہے۔ بلغم کو تحلیل کرتی ہے۔ عام طو پر چائے میں استعمال کرتے ہیں ۔آنتوں کے درد اور نزلہ کو دفع کرتی ہے۔ اگر زیادہ مقدارکھا لی جاۓ تو دھتورہ کی طرح زہریلا اثر کرتی ہے۔ 

(قریب بسم)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.