انار کا چھلکا ، قشر الرماں ، پوست انار ، نسپال ، ڈاڑھوں جی کھل

 انار کا چھلکا (نسپال) :  

(عربی) قشرالرمان ( فارسی) پوست انار۔ (ہندی) نسپال ۔ (سندھی) ڈاڑھوں جی کھل ۔

مشہور عام ہے۔ پوست اناریعنی نسپال میں ۲۲ تا ۲۵ فیصد ٹے نین ہوتی ہے اور ٹے نین کی یہی مقدار جڑ کی چال میں پائی جاتی ہے اوران دونوں کی قابض تا ثیراسی کی بدولت ہے۔



رنگ: سفید اور سرخ  دوقسم 


ذائقه: بدمزہ  بکٹھا


مزاج: شیریں انار کا سردتر درجہ۲۔ ترش کا سرد اور خشک درجہ ا۔


 مقدار خوراك: 3 گرام سے 5 گرام


افعال و استعمال: مجفف اور قابض ہوتا ہے۔اس لئے قلاع میں بطورمضمضہ استعمال کرتے ہیں ۔ مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ خون مسوڑوں کا بند کرتا ہے۔ اس کے خیساندہ سے آب دست لینا بواسیر خونی کے لئے مفید ہے۔ جلا کر چاٹنا کھانسی کو نفع دیتا ہے۔ خشک پیس  کر چھڑکنا خروج مقعد یعنی کانچ نکلنےکومفید ہے۔ خیساندہ کا حقنہ ہمراہ چاول و جو کے پیچس اور دستوں کو بند کرتا ہے۔ پوست بیخ انار کا جوشاندہ کدودانوں کو ہلاک کرنے کے لئے دیا جا تا ہے جس کی ترکیب یہ ہے کہ جڑ کی تازہ چھال 60 گرام لے کر نصف کلو پانی میں جوش دیں جب پانی کی نصف مقدار رہ جاۓ تو اسے چھان کر محفوظ رکھیں ۔اس میں سے خلوۓ معدہ  پر صبح کے وقت 60 ملی لیٹر ہر دوگھنٹہ بعد پئیں ۔

آخری خوراک پینے کے دو گھنٹہ بعد روغن بیدانجیر چھٹانک کا مسہل لینے سے بارہ گھنٹوں کے اندر کدو دانے خارج ہوتے ہیں۔ انار کی جڑ اور تنے کی چال کے جوہرمؤثر کا نام پیلی ٹرین ٹے نیٹ ہے۔(غیرسمی)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.