امل بید ، گلل ، کھٹو ترنج ، ترشک ، تھے کڑ ، امل بیت

 امل بید:

 (أردو) گلگل ۔(سندھی) کھوترنج ۔ (فارسی) ترشک ۔( بنگالی) تھے کڑ

 ۔  ( گجراتی ) امل بیت ۔ (انگریزی) کامن سورل COMMOM SORREL ۔



 لیموں کی قسم کا ایک پھل ہے، اگر اس میں سوئی چھبوئی جاۓ اور کچھ عرصہ رہے تو سوئی گل جاتی ہے ۔۔


 رنگ: سرخی مائل زردخوشبودار


 ذائقه: ترش و تیز


 مزاج: سرد خشک درجہ دوم 


مقدار خوراك : عرق، 6 ملی لیٹر سے 12 ملی لیٹر تک 


مقام پیدائش: ہندوستان و پاکستان۔  مصلح: زنجبیل ،مرچ سیاه 


افعال و استعمال: مسکن صفرا وخون اور ہاضم ہے۔ اس کے پانی سے مثل آب لیموں شربت بنا کر استعمال کرتے ہیں۔ جوش خون کو تسکین دیتا ہے ۔ بھوک بڑھاتا ہے۔ ریاح کو جو باؤ گولہ کی ہونفع دیتا ہے۔ درد معدہ کوتسکین بخشتا ہے، اجوائن دیسی اور نمک سنگ کو اس کے پانی میں سات بارتر کر کے سکھا کراستعمال کرنا اکثر امراض بادی وشکمی میں مفید ہے۔۔ چورن میں اس کی شرکت بہت مفید ہے،، کحال کے لئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.