امڑہ ، انباڑہ ، آمڈہ

 امڑہ 

(مرہٹی) انباڑہ  ۔(بنگالی) آمڈہ (انگریزی) ہوگ پلم ۔ وائلڈ مینگو  HOG PLUM ..

 مشہور پھل ہے جو کہ چھوٹے آم کے مشابہ ہوتا ہے ۔اس کا پیڑ آدھ گز سے لے کر ۳ ،۴ گز تک ہوتا ہے اور سرد موسم میں پھل لگتا ہے۔



رنگ: خام سبز۔ پخت زرد


ذائقه: ترش کھٹ مٹھا


مزاج: سردرجه۲، خشک درجہ 1 ۔


مقدار خوراك: بقدر ہضم


 مقام پیدائش: سہارن پوراورٹیڑھی گڑھواں (یوپی) کوہستان نمک ( مغربی پنجاب کی پتھریلی زمین میں پیدا ہوتا ہے۔ 


مصلح: سیاہ مرچ۔ 


افعال و استعمال : قابض اورمسکن صفرا ہے۔ گرم مزاج والوں کو نافع ہے ۔ صفراوی بیماریوں اور صفراوی دستوں کو نفع دیتا ہے۔ اہل بنگال ناک کے ایک مرض میں استعال کرتے ہیں ۔خام امڑہ کا اچارڈالتے ہیں ۔اس کی گٹھلی کی گری حیض بند کرنے کیلئے پر تاثیر ہے۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.