بادام میٹھا ، طوفا ، بادام شیریں ، بادام میٹھا ، کاٹھ بادام مشٹی

 بادام میٹھا

 لاطینی/ نباتاتی نام   PRUNUS AMYGDALUS BATSCH

(عربی) طوفا ۔ (فارسی ) بادام شیریں ۔ (ہندی) بادام میٹھا ۔ ( بنگالی) کاٹھ بادام مِشٹی ۔ (انگریزی) آمنڈ ALMOND SWEET ۔



 مشہور عام میوہ ہے۔

 رنگ : باہر سے سفید سرخی مائل مغز سفید

 ذائقه: شیریں و خوش مزه

 مزاج: گرم وتر درجہ ا ۔ نزد بعض معتدل

 مقدار خوراك: مغز بادام ۷ عدد سے اا عدد تک ۔ روغن بادام 3 گرام سے 12 گرام تک 

مقام پیدائش: کشمیر، ایران، افغانستان

 مصلح: مصطگی، نبات سفید 

افعال و استعمال: مقوی ومرطب دماغ ، ملین شکم ، ملین صدر، منوم اور جالی ہے ۔ بصارت کو فائدہ دیتا ہے۔ سینہ اورطبیعت کونرم کر تا ہے ۔ منی بھی پیدا کر تا ہے ۔ بدن کوفربہ کر تا ہے ۔ خشک کھانسی اورمثانہ کے خراش کو نافع ہے۔ اس کے سوختہ چھلکے کا منجن دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتا ہے ۔ اس سے روغن بھی نکالا جا تا ہے جس کو تقویت دماغ کے لیے سر پرلگاتے ہیں ، اور رفع قبض دائمی کے لیے دودھ میں شامل کر کے رات کو سوتے وقت پلاتے ہیں ۔

اگر حاملہ عورت ساتویں مہینے سے چمچہ خرد بھر رات کو سوتے وقت پینا شروع  کردے تو بچہ کی پیدائش میں سہولت ہوتی ہے۔

 کیمیائی تجزیہ: سے پہ چلا ہے کہ بادام میں پروٹین کی مقدار 20 فیصد روغن 53 فیصد نشاسته ،  شکر،  وٹامن Bون ، ریبوفلاوین (وٹامن B2 ) ، وٹامن سی اورای، فولاد کیلشیم دودھ سے دوگنی مقدار میں ہو تا ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.