بادرنجبویہ ، بلی لوٹن ، بادرنگ بویہ ، ترہ گربہ ، مفرح القلب

 بادرنجبویہ 

لاطینی/ نباتاتی نام NEPETA HINDOSTANA 

( ہندی) بلی لوٹن ۔ ( فارسی) بادرنگ بویه یا ترہ گر بی ۔ ( عربی ) مفرح القلب ۔ (انگریزی) NEPATA HERB



  ایک قسم کی بوٹی ہے جس کے پتھوں سے بادرنج یعنی ترنج کی مانند خوشبو آتی ہے اس واسطے اس کو بادرنجبویه کہتے ہیں ۔ اس کی خوشبو پر بلی عاشق ہوتی ہے۔ اس کے بیج رائی کے دانوں سے بہت چھوٹے سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ۔

رنگ: سبزسیاہی مائل

 ذائقہ: قدرے تلخ بدمزه 

مزاج: گرم و خشک درجہ دوم 

مقدار خوراك: 5 گرام سے 7 گرام تک ۔ 

بدل: ابریشم

 مصلح: کندر، گوند ببول

 افعال واستعمال: مفرح ومقوی قلب ودماغ  منضج سودا ، مصفی خون محلل ومسخن ۔ زیادہ تر تفریح وتقویت قلب کیلیے استعمال کرتے ہیں ۔ دل ، دماغ  ، قوت حافظہ ، حواس ، ذہن اور معدہ کو قوی کرتا ہے۔ دماغی سدہ کھولتا ہے۔ چبانے سے منہ کی بدبو دفع کرتا ہے ۔

 خفقان کونفع دیتا ہے۔ سانس پھولنے کو شہد کے ساتھ نافع ہے۔ اس کا شربت اور عرق بھی بناتے ہیں جوسوداوی اور بلغمی بیماریوں میں مستعمل ہے۔ درد پشت وسینہ کے لیے بادرنجویہ 7 گرام پانی میں جوش دے کر پلانا مجرب ہے۔(غیر سمی )


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.