بادام کڑوا :
لاطینی/ نباتاتی نام PRUNUS AMYGDALUS BATSCH VAR AMARA
(عربی ) لوزالمر ۔ (فارسی) بادام تلخ ۔ (سندھی) کوڑابادام ۔(بنگلہ ) ٹیتو کاٹھ بادام ۔ ٹکٹا بادام ۔ (لاطینی ) ایمگڈ لا امارا۔ (انگریزی) ALMOND BITTER ۔
مشہور عام میوہ ہے۔ کڑوا بادام شکل میں شیریں بادام کے مشابہ ہوتا ہے لیکن یہ اس کی نسبت کسی قدر چھوٹا اور چوڑا ہوتا ہے۔
رنگ: باہر سے سفید سرخی مائل مغز سفید
ذائقه: تلخ اور نا گوار
مزاج: گرم درجہ ۳۔ خشک درجہ۳۔
مقدار خوراك:اندرونی طور پر ہرگز استعمال نہ کریں
افعال و استعمال : جالی اورمحلل ہے، زیادہ تر چہرے کے رنگ کو نکھارنے اور جھائیں دور کرنے کے لیے ضماداََ استعال کرتے ہیں ۔ درد کان، کان بجنا اور کِرم گوش کے لیے بطورقطور مفید ہے ۔ اس کا فرزجہ مدر حیض ہے ۔ جوؤں کو مارنے کے لیے اسے سر پر لگاتے ہیں۔ تلخ باداموں میں پَرسِک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ زہرقاتل ہے۔