برنجاسف ، شویلا ، گومادر ، گندار ، بوئے مادرا

 برنجاسف :

 لاطینی/ نباتاتی نام   ACHILLEA MILLE FOLIUM LINN 

(عربی) شویلا۔ (سندھی) گومادر ۔ (ہندی )  گندار۔ (فارسی) بوئے مادراں ۔ (انگریزی) YARROW



 ایک پودا ہے ایک دو بالشت سے لے کر گز بھر تک ہوتا ہے ۔ بار یک چھوٹے پھٹے ہوۓ پتے ۔ پھول سوۓ کی مانند چتردار نیلے، اس بوٹی کی ساق پرایک قسم کی چپکنے والی رطوبت لگی ہوتی ہے۔ 

نوٹ: برنجاسف اورقیصوم ایک ہی نبات کی نرومادہ دوقسمیں ہیں ۔ نر کو قیصوم اور مادہ کو برنجاسف کہتے ہیں ۔ فرق اس میں اور برنجاسف میں یہ ہے کہ قیصوم بڑی اور برنجاسف چوٹی قسم ہے۔ قیصوم کی ساق پر شاخیں نہیں ہوتیں اور برنجاسف کی ساق پر شاخیں بہت ہوتی ہیں اس کی ساق کے سرے پر ایک چھتر سا ہوتا ہے جو اس کا پھول ہے۔اس کی خوشبو بھاری اور نا گوار ہوتی ہے۔۔

 رنگ: پتے سبز، پھول زرد اور سفید بعض نیلے

 ذائقہ: تیزی لئے ہوۓ تلخ 

مزاج: گرم و خشک ۲۔

 مقدار خوراك: 3 گرام سے 5 گرام تک مقام پیدائش: کوہ ہمالیہ میں کشمیر سے کماؤں تک پائی جاتی ہے۔ 

افعال و استعمال : مسخن ، محلل اورمفتح سدد ہونے کی وجہ سے اندرونی اورام میں استعمال کرتے ہیں ۔ نیز مدر بول وحیض ہونے کی وجہ سے اس کے جوشاندہ کا پینا یا اس سے نطول و آبزن کرنا احتباس بول ، احتباس حیض اور ورم رحم کے لیے مفید ہے ۔ اس سے عرق کشید کر تے ہیں جواورام احشاور تپ بلغمی بشرکت جگر کے لیے بکثرت مستعمل ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.