برنا ، برن ، ورنو ، ورن گاچھ

 برنا : 

لاطینی/ نباتاتی نام   CARATAEVA RELIGIOSA

(ہندی) برن۔ (گجراتی) ورنو ۔ (بگالی) ورن گاچھ ۔ (انگریزی) CARATAEVA RELIGIOSA  ۔



ایک بڑا ہندی درخت ہے جس کے پتے برچھی نما بیل کے پتوں کی مانند ایک شاخ میں تین تین لگے ہوتے ہیں ۔ شکل میں پیپل کے پتوں سے مشابہ لیکن ان سے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ ماہ اپریل مئی میں خوبصورت پھول لگتے ہیں ۔ 

پھل: گول لیموں سے ذرا چھوٹا ۔ خام حالت میں سبز اور پکنے کے بعد سرخ ہوتا ہے۔

رنگ: چھال باہر کی طرف سے بھوری اندر کی طرف سے سبز ۔ پھول سفید ۔ پتے کی رنگت اوپر کی طرف سے گہری سبز اور نیچے کی طرف ہلکی سبز۔


 ذائقہ : برگ ، پھل اور پھول تلخ۔ پھل پختہ ہونے کے بعد قدرے شیریں ہوجاتا ہے۔

 مزاج: گرم۳ وخشک۳۔ 

مقدار خوراك: 3 گرام سے 5 گرام تک ۔

مقام پیدائش: تمام ہندوستان و پاکستان خصوصاََ در یاۓ راوی کا مشرقی علاقہ مالا بار، کنارا،صوبه متوسط ،صو به متحده، بنگال و آسام کے گرم حصوں میں پایا جا تا ہے ۔

 افعال و استعمال: پوست یا برگ درخت برنا کا جوشاندہ گڑ ملا کر بول ، سنگ گردہ ومثانہ میں پلاتے ہیں اور پوست یا پتوں کو پانی میں پکا کر اورام  کی تحلیل کے لیے باندھتے ہیں ۔ یالیموں کے رس یا سرکہ میں پیس کر ضماد کرتے ہیں ۔اس کا ضماد  پندرہ منٹ میں جلد کولال کر دیتا ہے اور اگر زیادہ دیر جلد پر لگار ہے تو آبلہ پیدا کرتا ہے ۔

سمن مفرط کے لیے اس کے پتوں کا ساگ بنا کر کھایا جا تا ہے ۔ کونکن میں بر نا کے پتوں کا پانی 6 ملی لیٹر سے 36 ملی لیٹر تک ناریل کے پانی اورگھی کے ساتھ ملاکرامراض بلغمی وریاحی میں استعمال کرتے ہیں۔ بعض وئید برنا کے تازہ پتے 24 گرام نصف کلو پانی میں جوش دے کر جب 125 ملی لیٹر رہ جاۓ تو بکری کا دودھ 120ملی لیٹراورکھانڈ بقدرذائقہ ملا کردن میں ۳ بار تپ دق کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.