انناس ، انارس

 انناس:

 لاطینی/ نباتاتی نام   ANANAS COMOSUS MERR


( بنگالی) انارس ۔ (انگریزی) پائین اپیل PINE APPLE 


ایک مشہور پھل ہے جو ہندوستان میں بکثرت ہوتا ہے ، اس کو چھیل کر کھاتے ہیں۔



 رنگ: باہر سے سرخ، اندر سے زرد رنگ


ذائقہ: شیر یں ترشی مائل


 مزاج: سردوتر درجه ۲ 


 مقدار خوراك: 24 گرام سے 60 گرام تک


 مقام پیدائش: هند و پاکستان


 افعال و استعمال: مفرح اورملین ، معرق مدر ہے۔ دل و جگر، دماغ اور معدہ کوتقویت دیتا ہے ۔ صفرا کی گرمی کومسکن ،  یرقان اور خفقان کا دافع ہے۔ مدربول ہونے کی وجہ سے ریگ گردہ و مثانہ خارج کرنے کے لئے مستعمل ہے۔ اس کا مربا اور شربت بناتے ہیں ،  بعض اس کی شیرینی سے میٹھے چاول پکاتے ہیں ۔  پختہ اناس اور مربا انناس میں وٹامن سی بافراط ہوتی ہے،اس لئے مانع سکروی ہے ۔ کچا انناس زیادہ مقدار میں مسقط حمل ہے۔ 


کیمیائی تجزیہ کرنے پر اس میں کار بو ہائیڈریٹس 7 تا 13 فیصد، پروٹین ۴ فیصد کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی اورکیلشیم کی کافی مقدار پائی گئی ہےاور اس کی غذائی طاقت ۵۸ کیلوری فی سوگرام ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.