انگور :
لاطینی/ نباتاتی نام VISTIS VINIFERA
(عربی) عنب ۔ ( گجراتی ) دہرا کھ ۔ ( بنگلہ ) دراکھیا ۔ ( بنگالی) دا کھ ۔ (انگریزی) GRAPE ۔
مشہور میوہ ہے۔ چھوٹے انگورکوجس میں دانہ نہیں ہوتا انگور یا بدانہ کہتے ہیں ، یہی جب خشک ہو جا تا ہے تو اس کو کشمش کہتے ہیں۔
رنگ : زرد اور سیاہ دوقسم
ذائقہ: شیریں چاشنی دار ، خام ترش
مزاج: پختہ گرم تر درجه ا خام سرد و خشک درجه ا
مقدار خوراك: بقدر ہضم
مقام پیدائش: علاقہ سرحد ، بلوچستان ، کشمیر ، قندهار ، افغانستان
مصلح: تخم کرفس، بادیان، سکنجبین
افعال و استعمال: زود ہضم اور کثیر الغذ ا ہے۔ خون صالح بکثرت پیدا کرتا ہے۔ بدن کوفر بہ کرتا ہے۔ مصفی خون بھی ہے ۔ سوداوی اور احتراقی مواد کو دفع کرتا ہے ۔ پختہ انگورملین ہوتا ہے اور مرض اسہال میں مفید ہے ۔ درا کشا آسو اور ماء الحم انگوری اس کے مشہور مرکبات ہیں۔
کیمیائی تجزیہ سے اس میں کاربو ہائیڈ ریٹس ۱۷٫۷ فیصد ۔ پروٹین ۸ فیصد کے علاوہ وٹامن اے ۸۰ انٹرنیشنل یونٹ ، وٹامن سی چارملی گرام فی سوگرام کیلشیم ۱۹ ملی گرام اور آئرن 3 ملی گرام فی سوگراموں میں پاۓ گئے ہیں۔