اونٹ کٹارا ، شوک الجمل ، اشتر خار ، انکنٹو ، کانڈیری وڈی

 اونٹ کٹارا 


لاطینی/ نباتاتی نام  ECHINOPS ECHINATUS ROXB 


 (عربی) شوک الجمل ۔ ( فارسی) اشتر خار ۔ ( گجراتی) انکٹو۔ ( سندھی) کانڈیری وڈی  ۔ (انگریزی)CAMEL'S THISTLE ۔



ایک گز لمبا خاردار پودا ہے ۔ اس کی شاخیں ، پتے اور پھل کانٹے دار ہوتے ہیں ۔ پھل اخروٹ کے برابر ہرایک شاخ کے سرے پر لگتا ہے اور اس میں اون کی ماند سفید چیز بھری ہوتی ہے ۔اگرچہ اونٹ کٹارا کا فارسی نام اشتر خار ہے لیکن یہ درحقیقت جوانسہ ( خاراشتر ) سے علیحدہ چیز ہے۔ اس بوٹی کو اونٹ بڑی رغبت سے کھا تا ہے۔


رنگ: پھول زرد وسفید اور کانٹے دار


 ذائقہ : تلخ 


مزاج: گرم و خشک درجه ۳


 مقدار خوراك: 3 گرام سے 5 گرام تک 


مقام پیدائش: رتیلی زمین میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔


مصلح: شربت انگور


 افعال و استعمال : اس کا عرق وجع المفاصل طحال اور جگر کی بیماریوں میں نفع عظیم رکھتا ہے۔ یہ دوا کھانے سے بول و براز میں بدبو پیدا کرتی ہےاور ڈکار میں بھی اس کی بو دیر تک آتی رہتی ہے۔ اشتہا پیدا کرتا ہے اور ہاضم اور مدر بول ہے ۔ ادرار بول کے لیے اس کی جڑ سرکہ میں خیساندہ یا جوشاندہ استعمال کرتے ہیں ۔۔ اور تقویت معدہ کے لیے اس کی جڑ سرکہ میں بطوراچاراستعمال کی جاتی ہے۔ بعض اطباء پوست بیخ اونٹ کٹارا ایک گرام سائیدہ همراه لبوب کبیر 5 گرام تقویت باہ  کے لئے کھلاتے ہیں۔۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.