بطخ ، اروک ، بط ، قاز ، بدک ، ڈک ، گوز

 بطخ 

(عربی) اروک ، بط ، ( فارسی) بط ، قاز ( بڑی بط ) ۔ (سندھی) بدک ، (انگریزی) ڈک ۔ گوز۔ GOOSE۔



مشہور پرندہ ہے ۔ مرغابی  کی قسم ہے جس کو گھروں میں پالتے ہیں ۔ یہ پانی پر ھی تیرتا ہے ۔ بڑی بط یعنی ہنس مکھ کوعربی میں اوز ۔ فاری میں قاز اور انگریزی میں گوز کہتے ہیں

 رنگ : مختلف ،سفید ، بھورا، چونچ زرد ، گوشت سرخ 

مزاج: پیہ بط گرم وتر درجہ اول

 افعال واستعمال: کثیر الغذا اور دافع ریاح ہے۔ زودہضم نہیں ۔ بعضوں کا گوشت بدن کو فربہ کرتا ہے۔

گردوں اور باہ کو تقویت دیتا ہے۔ قوت باہ اور ازیادمنی کے لیے تمام گوشتوں سے بہتر ہے۔ خفقان کو مفید ہے۔ اس کا جگرخون صالح پیدا کرتا ہے۔ چربی اس کی ملطف ، ملین اور محلل ہےاور سب چربیوں سے بہتر ہے، بواسیر کے درد کو نفع بخشتی ہےاور ورموں کوتحلیل کرتی ہے ۔انہے مرغی کے انڈے کی مانند ہیں مگراثر میں ذرا کمزور ہیں۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.