ثعلب مصری ، خصیہ الثعلب خایہ روباہ ، بیر غندل ، سالم مچھری

 ثعلب مصری: 



لاطینی/ نباتاتی نام  ORCHIS LATIFOLIA LINN 



 (ہندی) ثعلب مصری ۔ (عربی ) خصیہ الثعلب ۔ (فارسی) خایہ روباہ ۔  (کاغانی)  بیر غندل ۔ ( بنگالی) سالم مچھری ۔(انگریزی) SALEP ۔




ایک پہاڑی نبات کی جڑ ہے۔ جوسورنجاں سے چھوٹی یا بڑی ہوتی ہے ۔اس کی بومنی جیسی ہوتی ہے۔اس کی کئی اقسام ہیں ۔



رنگ: سفید زردی مائل۔ 



ذائقه: پھیکا 



مزاج: گرم بدرجه دوم ،



 مقدار خوراك: 3 تا 5 گرام



مقام پیدائش: ایران، افغانستان ، روم، مصر، دہرہ دون 



افعال و استعمال: مقوی و ممسک اور مولد منی ہے۔ پٹھوں کو قوت دیتا ہے۔ اکثر مقوی باہ معاجین میں شامل کرتے ہیں اور تازہ ثعلب کا مربہ بناتے ہیں۔

 اس کا باریک سفوف چمچہ خرد بھر ایک پیالہ بھر دودھ میں ملا کر فرنی پکائی جاۓ تو نہایت مقوی غذا بن جاتی ہے ۔ 



کیمیائی تجزیہ: اس میں شکر ، البومن ،  فاسفیٹ ،  پوٹاشیم کلورائیڈ اور کیلشیم ہوتا ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.