بید سادہ ، لیلی مجنوں ، خلاف ، صفصات ، نیگڑ ، کھواگا والا

 بید ساده

 لاطینی/ نباتاتی نام SALIX ALBA

 (پشتو) کھوا گا والا ۔ (فارسی) لیلی مجنوں ۔ (عربی) خلاف، صفصات ( مالوہ ) نیگڑ ۔ (انگریزی)WILLOW  ۔



مشہور درخت ہے۔ نہروں کے کناروں پر عمدہ ہوتا ہے۔

رنگ: سبزوسفید 

ذائقه: تلخ وتیز

 مزاج: سرد و خشک بدرجہ اول 

مقدار خوراك: تازہ پتوں کا پانی 24 سے 60 ملی لیٹر تک 

افعال و استعمال :مسکن حرارت ،  مفرح و مقوی قلب ، طبیعت میں لطافت پیدا کرتا ہے۔ مقوی دل و دماغ ہے ۔ تپ محرقہ میں مفید ہے ۔ دق وسل میں بھی فائدہ کرتا ہے۔عرق کل افعال میں عمدہ ہوتا ہے۔ پیاس دفع کرتا ہےاور بمقدار 120 ملی لیٹر تا144 ملی لیٹر دے سکتے ہیں ۔

(غیرسمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.