امرود ، جام پھل ، جانپھل ، پیارا ، پیرو

 امر ود: 

لاطینی/ نباتاتی نام     PSIDIDIUM GANAJAVA


( کناری) جام پھل ۔ (سندھی) جانپھل ۔ (بنگالی) پیارا  ۔ (مراٹھی) پیرو ۔ 

(انگر یزی) گوآوا GUAVA



 ایک مشہور عام پھل ہے جوا کثر کھایا جا تا ہے۔ دوقسم کا ہوتا ہے۔ایک اندر سے سفید دوسرا سرخ۔ سرخ امرودزیادہ اچھا ہوتا ہے ۔ کچے امرود کا سالن بناتے ہیں ۔ پکے امرود کا دہی میں رائتہ لذیز ہوتا ہے۔اس درخت کی چھال میں ۲۵ فیصد ٹینک ایسڈ پایا جا تا ہے۔ بعض مصنفین نے امرود کاعربی نام کمژی لکھا ہے ۔ حالانکہ کمژی عربی زبان میں ناشپاتی کا نام ہے۔


رنگ: خام سبز، پخته زرد وسفیدی مائل۔ خوشبودار ۔


 ذائقہ: کچا پھل  کسیلا مگر پختہ شیریں وکھٹ مٹھا وخوش ذائقہ


 مزاج: سردوتر پہلے درجے میں مائل بہ حرارت 


مقدار خوراك: بقدر ہضم 


مقام پیدائش: ہندوستان و پاکستان ،الہ آبادکا امرود مشہور ہوتا ہے۔


مصلح: سونٹھ ، مرچ سیاہ ،نمک طعام 


افعال و استعمال: مفرح مقوی ہے، کچا قابض ہے  ۔ لیکن پختہ پھل بعد از طعام ملین ہے ۔قوت ہاضمہ کوتقویت دیتا ہے۔ دل اور معدہ کو طاقت وفرحت بخشتا ہے خفقان دور کرتا ہے۔ مالیخولیا، زکام، بواسیر قبض کے مریضوں کو نافع ہے۔ بھوک بڑھا تا ہے۔

 اس کی چھال کےجوشاندہ سے ورم لیثہ میں غرغرے کراتے ہیں۔اسے بچوں کے خروج المقعد میں مقامی طور پر استعال کرتے ہیں ۔اس کے پتوں کی را کھ جالی ہے۔اس کے پھولوں کا لیپ آنکھ کے ورم کوتحلیل کرتا ہے۔ بیج پیٹ کے کیڑوں کے قاتل ہیں ۔اس کے پتے دستوں کے لئے مفید ہیں ۔ کثرت استعمال سے نفخ وقراقر پیدا ہوتا ہے۔ موجودہ سائنس دانوں کی تحقیقات کی رو سے اس میں وٹامن اے اور سی  کے علاوہ کیلشیم،لوہا اور فاسفورس موجود ہیں ۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.