بندا ، خرقطان ، باندو ، گوساٹو ، رقو ، درتک

 بندا 

(عربی) خرقطان ۔ (بنگالی) باندو (سندھی)  گوساٹو۔ (فاری) رقو۔ (سنسکرت) درتک۔ (انگریزی) CYMBIUM TESSALOIDES ۔


 

زمین پر نہیں اگتی بلکہ کسی پرانے درخت پر پیدا ہوتی ہے مثلاََ کیکر کا بندا سرس کا بندا وغیرہ ۔ اس کے پھل کھرنی کے برابر ہوتے ہیں اور گچھوں میں لگتے ہیں

 رنگ: پھول سرخ سیاہی مائل

 ذائقه: پھیکا

مزاج: سردوخشک 

مقدار خوراك: 3 گرام سے 5 گرام تک تازہ پتوں کا پانی 24 گرام 

افعال و استعمال: قابض، مجفف اور حابس الدم ہے۔ افعال مذکورہ کے باعث بندا کے پتوں کو اسہال خونی اور نفث الدم میں بشکل سفوف یا خیساندہ کھلاتے ہیں اور ان کو باریک پیس کر منہ کے زخموں پر چھڑکتے ہیں۔ جس قسم کے درخت پر ہوگا افعال و خواص اس درخت کی مانند ہوں گے ۔ اس کے تازہ پتوں کا پانی چوٹ لگنے اور ہڈی ٹوٹنے میں پلاتے ہیں ۔

(غیرسمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.