بھوسی
WHEAT FIBER
(عربی) نخالہ ۔ (فارسی) سبوس ۔ (ہندی) چوکر۔ (سندھی) کتر۔ ( پنجابی) چھان۔ (انگریزی) بران BRAN ۔
بھوسی سے مراد صرف گیہوں کی چھان سے ہے
رنگ: سفید -
ذائقه: پھیکا
مزاج: گرم و خشک درجہ ا ۔
افعال و استعمال: محلل اورام ومخرج بلغم ہے ۔ مادہ سے پاک کرتی ہے۔ پرانی کھانسی ، دھانس، کھر کھراہٹ اور غلیظ ریاح کو مفید ہے ۔ اس کی ٹکور گرم ہمراہ نمک مسام کو کھولتی ہے ۔ اس کو پانی میں پکا چان کرنمک ڈال کر نزلہ کے لیے پیتے ہیں ۔اس کی روٹی پکا کرقبض میں کھلانا مفید ہے۔ ذیابیطس کے مریض کے لیے بھی اس کی روٹی مفید ہے۔