بھون پھلی ، بوبھلی ، عقربیل ، منڈھیری

 بھون پھلی ، بوبھلی 

لاطینی نباتاتی نام CORCHORUS DEPRESSUS LINN

 (عربی) عقربیل ۔ (سندھی) منڈ ھیری۔(انگریزی)CORCHORUS ۔



ایک بوٹی ہے جو ماہ ستمبراکتوبر میں زمین پر پھیلتی ہے۔ اس میں ہلالی شکل کی چھوٹی چھوٹی پھلیاں بکثرت اگتی ہیں اس واسطے بہپھلی یعنی بہت پھلی والی کہتے ہیں۔ مٹیالے رنگ کی بوٹی جس کے پتے ڈنڈی خستہ ہوں دوا مستعمل ہیں۔ 

رنگ: سبز۔ پھول زرد نہایت چھوٹے

 ذائقہ: تلخ و تیز

 مزاج: سرد وخشک بدرجه دوم

 مقدار خوراك: 5 گرام سے 7 گرام

 مقام پیدائش: جنوب مغربی پنجاب اور سندھ کے خشک میدانی علاقوں اور قبرستانوں میں بکثرت پائی جاتی ہے ۔

 مصلح: شہد خالص ، شکر 

افعال و استعمال : مقوی باہ اور مغلظ ومولدمنی سمجھی جاتی ہے ۔م سکن ہونے کی وجہ سے سوزاک میں استعمال کرتے ہیں ۔

(غیرسمی )


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.