بھوج پتر ، توز

 بھوج پتر

 لاطینی/ نباتاتی نام   BETULA BHOJPATTRA

 (فارسی) توز۔



 ایک پہاڑی درخت ہے جو پچاس ساٹھ فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اس کی چھال مثل ابرک کے ہوتی ہے ۔  تمام پردے اس کے سبک اور نازک کاغذ کی طرح ہوتے ہیں ۔اس کی چھال پر لکھ بھی سکتے ہیں ۔اس کے پتے لمچے اور کٹواں ہوتے ہیں ۔ان کے بیج کی رگ کے دونوں طرف روئیں ہوتی ہیں ۔

 رنگ: سرخی مائل 

ذائقه: چرپر اور کسیالا 

مزاج: سرد وخشک 

 مقام پیدائش: ہمالیہ کا کوہستان، کشمیر، سکم اور بھوٹان 

افعال و استعمال: اس کی چھال کی دھونی چیچک کے دانوں کو دی جاۓ تو خارش نہ پیدا ہو ۔اس کی چھال کے جوشاندے سے کان میں پچکاری کرنے سے زخم صاف ہوتا ہے اور کان کے درد کو نفع ہوتا ہے ۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.